نیشنل سیکیورٹی پر ارکانِ پارلیمنٹ کو بریفنگ کا فیصلہ، اجلاس طلب

پارلیمنٹ

فوٹو: فائل


پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں یکم جولائی کو 3بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں 16اراکین کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اسپیکراسدقیصرپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور یوسف رضا گیلانی بھی شرکت کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں غفور حیدری اورمولانا اسعد محمود بھی شرکت کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں قومی سلامتی کے حالیہ امور پر بات کی جائے گی۔ شرکا کو اعلیٰ عسکری قیادت اور سول حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے معاملات پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شور شرابہ: اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے خدشات

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو افغانستان اور بھارت سمیت علاقائی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائےگی۔  بریفنگ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفیٹننٹ جنرل فیض حمید دیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغان صورتحال پر اجلاس بلانا ضروری تھا، شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کسی بھی بیان پر یقین نہیں، کیوں کہ وہ یوٹرن لے لیتے ہیں، امید ہے کمیٹی میں ممبران کو سچ بتایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں