بجلی کی پیداوار 18 ہزار901 میگا واٹ ہے جبکہ طلب 18 ہزار 902 میگاواٹ ہے، واپڈا

Wapda

مفت بجلی کے بعد ایک اور بڑا اعلان واپڈا ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی


لاہور: تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تربیلا میں پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

 پانی کی کمی،تربیلا سے 2500 میگاواٹ بجلی کم بن رہی ہے: شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق یہ بات واپڈا کے ترجمان نے بتائی ہے۔ واپڈا ترجمان کے مطابق اس وقت تربیلا سے پن بجلی کی پیداوار 1317 میگاواٹ ہے جب کہ غازی بروتھا سے 1445 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق منگلا سے نیشنل گرڈ کو 839 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جب کہ نیلم جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن 969 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔

اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں لوڈ شیڈنگ، 25 بچے بیہوش

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ واپڈا کے دیگر پن بجلی گھر نیشنل گرڈ کو 700 میگا واٹ بجلی مہیا کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق واپڈا کے پن بجلی گھروں سے مجموعی طورپر 5270 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے سستی اور ماحول دوست بجلی ملنے کی نوید سنا دی

ہم نیوز کے مطابق واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ ترجمان ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 18 ہزار901 میگا واٹ ہے جب کہ بجلی کی طلب 18 ہزار 902 میگاواٹ ہے۔


متعلقہ خبریں