لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے حکم دیا ہے کہ جن آئل کمپنیز نے مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسہ بنایا، حکومت وہ ان سے ریکور کرے۔
پیٹرول بحران: انکوائری کمیشن، اوگرا کو تحلیل کرنے اور افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش
ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے یہ حکم ملک میں پیٹرولیم بحران کے خلاف دائر درخواست پر اپنے فیصلے میں دیا ہے۔
عدالت عالیہ نے اپنے جاری کردہ فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئل اسٹوریج کی کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کی پابند ہو گی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اوگرا کو برقرار رکھنا ہے یا تحلیل کرنا ہے؟ وفاقی حکومت اس مسئلے پر کمیٹی تشکیل دے۔
پیٹرول بحران: کابینہ نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کیخلاف کارروائی روکدی
ہم نیوز کے مطابق عدالت عالیہ نے جاری کردہ فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم کمیشن کی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور تین ماہ میں رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔