بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اے پی سی 24 جون کو ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی سمیت دیگرجماعتوں کے رہنماوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی میں تبدیلی، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
محبوبہ مفتی نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے کل اپنی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مودی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا۔