چکوال: فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

چکوال: فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


چکوال: پنجاب کے ضلع چکوال میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چکوال کے علاقے چک نورنگ تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مزاحمت پر3افراد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکے بھی لگا دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں