وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق آج شب 12 بجے سے ہوگا۔

جو بجٹ غریب کی غربت ختم نہ کرسکے وہ بجٹ نہیں فراڈ ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 110 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 79 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

بجٹ: کونسی چیز سستی اور کونسی مہنگی ہوگی؟

وفاقی وزارت خزانہ کے فیصلے سے مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں