فرانسیسی صدر کو شہری نے تھپڑ دے مارا



فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو شہری نے تھپڑ دے مارا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر کو جنوب مشرقی شہر ڈروم ریجن کے دورے کے دوران شہری نے تھپڑ مارا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے شخص سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانسیسی صدر ایک شخص سے ہاتھ ملا رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران وہ انہیں تھپڑ رسید کر دیتا ہے۔

بھارت: بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ کو جوتا پڑ گیا

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر فرانسیسی صدر کی سیکیورٹی پر موجود اہلکار فوراً انہیں اپنے حصار میں لے لیتے ہیں جب کہ دیگر اہلکار تھپڑ مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیتے ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر کے میڈیا کوارڈینیٹر نے واقع سے متعلق کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں