اسلام آباد: فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد: فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں بشیر شاہ اور اشتیاق شاہ شامل ہیں۔

اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

ہم نیوز کے مطابق فائرنگ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں کی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ شہید اہلکاروں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئی جے پی روڈ سی ٹی ٹی آئی کالج کے قریب پیش آیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور اس نے اطراف کی ناکہ بندی بھی کردی ہے۔

اسلام آباد میں فائرنگ، امام مسجد بیٹے اور شاگرد سمیت قتل

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جب کہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں