سندھ: کورونا کے 890 مریضوں کی حالت تشویشناک

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ 890 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔

کورونا وائرس:پاکستان میں اموات کی تعداد21ہزار سے بڑھ گئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے زیر علاج 77 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مزید 937 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 21 ہزار 408 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ کورونا سے مزید 16 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 5 ہزار 89 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 24 لاکھ زائد افراد متاثر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 473 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار286 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں