مسلح افواج کو مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے، جنرل ندیم رضا

مسلح افواج کو مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے، جنرل ندیم رضا

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کو مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے  جنرل ندیم رضا نے کہا کہ ان چیلنجز کیلئے مربوط جوابی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ،آرمی چیف

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دنیا خود کار اور نیم خود کار ہتھیاروں کا دور دیکھ رہی ہے، جنگی طریقہ کار غیراعلانیہ اور خفیہ یا ہائبرڈ طرز میں بدل چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنی تقریر میں  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رض  نے عسکری امور میں انقلابی تبدیلیوں کا احاطہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں