وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پولی کلینک اسپتال کی پارکنگ میدان جنگ بن گئی۔
دو گروپوں میں لڑائی کے دوران مسلح شخص نے سر عام فائرنگ شروع کر دی۔ اسپتال کی ایمرجنسی کی طرف جانے والا راستہ بھی آدھا گھنٹہ بند رہا۔
پارکنگ ایریا میں ہونے والی فائرنگ سے اسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تاہم دونوں گرپوں میں ہونے والے جھگڑے کی وجہ فورا معلوم نہ ہوسکی۔