اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 8 جون تک منظورکرلی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمین غبن کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: روشن سندھ کیس: قائم علی شاہ نیب ٹیم کے سامنے پیش

قائم علی شاہ کے وکیل قاسم نواز عباسی کے ہمراہ پیش ہوئے. عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں