مالی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا


مالی: افریقی ملک مالی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقی ملک مالی میں بڑا سیاسی بحران پیدا ہو گیا۔ فوج نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو گرفتار کر لیا۔

ملک کا انتظام سنبھالنے کے لیے 25 وزرا پر مشتمل حکومت کا اعلان کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 19 اگست کو بھی فوج نے بغاوت کر دی تھی اور اس وقت کے صدرابراہیم ابو بکر کیٹا اور کابینہ اراکین کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

فوج کی جانب سے گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی مالی کے صدر ابراہیم ابو بکر کیٹا نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت تحلیل کر دی تھی۔

فوجی بیس سے اپنے پیغام میں مستعفی صدر ابراہیم ابو بکر کیٹا کا کہنا تھا کہ اگر ہماری فوج کے کچھ عناصر مداخلت چاہتے ہیں تو کیا میرے پاس کوئی آپشن باقی رہ جاتا ہے، اپنے اقتدار کے لیے ملک میں خوں ریزی نہیں چاہتا اس لیے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

یورپی یونین اور افریقی یونین کی جانب سے مالی میں فوجی بغاوت کی مذمت کی گئی ہے جب کہ اقوام متحدہ نے مالی کے صدر سمیت گرفتار رہنماؤں اور کابینہ اراکین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں