اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کسی کو اڈے اور فوجی اپنی سرزمین پر رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ پاکستان جو کرتا ہے اپنے مفاد میں کرتا ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم افغان امن کے ساتھ ہیں کسی ایک دھڑے کے ساتھ نہیں ہیں۔ ہم افغانستان کے ساتھ ہیں اور وہاں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں تشدد کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہم نے افغانستان میں سیز فائر کو ویلکم کیا ہے۔ افغان امن و استحکام ہمارے مفاد میں ہے جس کے لئے ہم اقدامات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں سہولتکاری کا کردار ادا کررہے ہیں۔ آگ تو خود افغانوں نے بجھانی ہے جن کا گھر جل رہا ہے۔ ترکی قطرسمیت دوست ممالک تو اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
آرمی چیف کابل گئے اور وہاں قیادت سے بات کی۔ کل کے دورے کے بعد افغان امن مزاکراتی عمل آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا اسکول کی بچیوں کو نشانہ بنانا اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، امید ہے افغانستان میں ایسے واقعات کا خاتمہ ہوگا۔
ہم امن و استحکام میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ افغان حکومت اور افغان طالبان اپنے ملک می امن کے لئے آگے بڑہیں۔ افغان مل بیٹھ کر اپنے معاملات کو سلجھائیں۔
پاکستان یقین دلاتا ہے ہم امن کے عمل کے لئے سہولت کاری کریں گے ہم خودمختار افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں، ھمارا ان کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔
گوادر تیزی سے آگے بڑھے گا،پاکستان کی اہمیت بڑھے گی، یہ ہماری جواکنامک لوکیشن کے لئے بہت اہم ہے۔