انڈرورلڈ ڈان اور بھارت کا گینگسٹر چھوٹا راجن کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجن کی موت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سروسز اسپتال میں ہوئی۔ چھوٹا راجن کو پولیس نے 2015 میں انڈونیشیا سے گرفتار کیا تھا اور وہ تہاڑ جیل میں قید تھا۔
کورونا کی تشخیص کے بعد بھارتی گینگسٹر کو26 اپریل کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ چھوٹا راجن پر قتل اور بھتہ خوری کے کم سے کم70 مقدمات تھے۔