مسئلہ افغانستان کا پرامن حل، دوحہ میں 4 ملکی مذاکرات

مسئلہ افغانستان کا پرامن حل، دوحہ میں 4 ملکی مذاکرات

دوحہ: قطر میں افغانستان مسئلے کے پرامن حل سے متعلق 4 ملکی مذاکرات ہوئے۔

دوحہ میں ہونے والے چار ملکی مذاکرات میں پاکستان، امریکہ، روس اور چین کے نمائندے شامل تھے۔ مذاکرات میں انٹرا افغان مذاکرات کو سپورٹ کرنے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ 4 ملکی وفد نے افغان طالبان ٹیم اور قطر کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ افغان جنگ کے خاتمہ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں اور افغان مسئلہ کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اجلاس میں امریکی اور نیٹو افواج کی ستمبر تک مکمل انخلا کا فیصلہ نوٹ کیا گیا جبکہ کہا گیا کہ افواج کے انخلا کے دوران امن عمل کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ فریقین ملک میں تشدد میں کمی لائیں گے اور عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

کہا گیا کہ سفارتکاروں اور سفارتخانوں کا تحفظ کیا جائے گا اور کابل میں کسی غیرملکی سفارتی عملے پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

کہا گیا کہ افغانستان میں کسی زبردستی کی حکومت کی حمایت ہرگز نہیں کرتے اور افغان طالبان پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لینے کی حمایت کرتے ہیں۔ دوحہ میں فریقین کے مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں