اداکار عمران عباس: ترکی نے سفیر برائے خیر سگالی مقرر کردیا


انقرہ: ترکی نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو سفیر برائے خیر سگالی مقرر کردیا ہے۔ عمران عباس فلم اور ڈراموں کے معروف اداکار ہیں اور آج کل ترکی کے دورے پر ہیں۔

اداکارہ ماورہ حسین قرآن پاک کا تحفہ ملنے پر خوش

ممتاز اداکار عمران عباس نے اس کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ انسٹا گرام‘ پر خود دی ہے۔ انہوں نے ترکی کی جانب سے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیے جانے پر اظہار مسرت کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ????? ????? (@imranabbas.official)

عمران عباس نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ انہیں ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور دیانت نے خیرسگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔

اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ کی فلموں میں مصروف ہیں، منظر صہبائی

عمران عباس کے مطابق انہوں نے اس ہفتے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا جہاں لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا تقسیم کیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو ہزاروں قرآن پاک کے نسخے بھی بطور تحائف دیے ہیں۔

بھارتی اداکار کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

عمران عباس آج کل ترکی کے دورے ترکی کے دورے کے دوران لی جانے والی مختلف تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں