تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ نطنز جوہری پلانٹ کی بجلی کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا ہے۔
ایران کے ایٹمی پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ، تہران کا بدلہ لینے کا اعلان
ایرانی خبر رساں ویب سائٹ نور کے مطابق انتیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت کرلی گئی ہے جس کی وجہ سے نطنز کی سائٹ پر ایک ہال میں بجلی کی بندش ہوئی تھی۔
ویب سائٹ کے مطابق جس شخص کا سراغ لگایا گیا ہے اس کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
اسرائیل، ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے نہیں دیگا: نیتن یاہو
انٹیلی جنس ذرائع سے خبر دینے والی ویب سائٹ نور نے اس شخص کے متعلعق کسی بھی قسم کی تفصیلات یا معلومات فراہم نہیں کی ہیں جس کے متعلق سراغ لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ ایک سائبر حملہ تھا جو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے کیا تھا۔
حملے کے نتیجے میں ایٹمی تنصیب کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے کے بعد نطنز ایٹمی پلانٹ میں بجلی منقطع ہوگئی تھی۔
ایرانی بحری جہاز کواسرائیل نے نشانہ بنایا: امریکی عہدیدار کی تصدیق
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک زیرزمین جوہری سائٹ پر حملے کا “بدلہ لے گا”، جس کے لیے ایران نے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔