کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی نے آج شہریوں کا برا حال کردیا۔ کراچی میں پڑنے والی گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی کے علاوہ مٹھی کا بھی درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدر آباد، لاڑکانہ اور رحیم یارخان میں بھی سخت گرمی پڑی ہے ۔ ان شہروں میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہا جب کہ دوپہر میں سمندری ہوائیں بھی بند رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں چلتی رہیں۔
ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتیا ہے کہ کل بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
وقت سے پہلے گرمی کی آمد، الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے کل کے حوالے سے پیشن گوئی کی ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔