اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت برطانیہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے اور ہر ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ صحت کی حفاظت سے متعلق وہ فیصلہ کرے۔
Every country has a right to take decisions to safeguard the health of their citizens. However, the recent decision by UK govt to add some countries including Pakistan on the red list raises a legitimate question whether choice of countries is based on science or foreign policy pic.twitter.com/BAzaW1Lc8l
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 3, 2021
اسد عمر نے کہا کہ برطانوی حکومت کے فیصلے سے جائز سوال اٹھا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے ممالک کا چناؤ سائنس پر مبنی تھا یا خارجہ پالیسی پر ؟