سندھ: محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب

سندھ: محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب

فائل فوٹو


کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

کورنا ٹاسک فورس: 15 دنو ں کے لیے اسکولوں کو بند کرنیکی سفارش

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے طلب کیے جانے والے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں اور سفارشات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔

پاکستان میں کورونا کے5ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، مزید83 اموات

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اس حوالے سے بھی مشاورت کریں گے کہ رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

سندھ میں کورونا ٹاسک فورس نے صوبائی حکومت کو تجویز دی ہے کہ اسکولوں کو آئندہ 15 روز کے لیے بند کردیا جائے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے از خود فیصلہ کریں۔


متعلقہ خبریں