کراچی: پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا

کراچی: پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا

کراچی: شہر قائد میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ الیکٹرک بس کا افتتاح صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کیا۔

بدترین ٹرانسپورٹ نظام والے شہر کراچی کو سدھارنے کی کاوشیں

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ مکمل طور پر الیکٹرک بس ہے۔

انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ حکومت ہر مہینے بسوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔

کراچی کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا انقلابی منصوبہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی اویس قادر شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ جلد 250 بسوں کی ٹرینڈرنگ کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ چار روپے فی کلو میٹر ہوگا۔

پی پی کے صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ ابتدا میں الیکٹرک بس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی۔

کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری

ہم نیوز کےمطابق صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے اعتراف کیا کہ 2017 سے اب تک جتنا کام ہونا چاہیے تھا، اتنا کام نہیں ہوا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کی متعدد وجوہات بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں