راولپنڈی: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

راولپنڈی: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں 9 سالہ بچی کو مبیّنہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد کرلی گئی۔ 

تھانہ سول لائنز پولیس نے بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم بابر مسیح کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے لائنز ایریا تھانے کا گھیراؤ کرکے ملزم کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بچی شام چھ بجے کے قریب گھر سے باہر نکلی اور واپس نہ آئی جس کے بعد اہل خانہ نے بچی کی تلاش شروع کردی۔ ملزم بابر بھی بچی کو اہل خانہ کے ہمراء تلاش کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق محلے کے بچوں نے بچی کا ایک جوتا ملزم بابر مسیح کے گھر سے برآمد ہونے کا بتایا۔ تلاشی لینے پر بچی کی لاش ملزم کے گھر میں بیڈ کے نیچھے سے برامد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم بابر مسیح راولپنڈی کے تھانہ تھانہ صدر بیرونی میں بطور سویپر تعینات ہے۔ ملزم کو تھانہ سول لائین پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: 7 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت

پولیس کے مطابق جاۓ وقوعہ سے واقعہ کے ذمہ دار ملزم بابر مسیح کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائ تحقیقات کے مطابق بچی چیز لینے گھر سے نکلی تھی۔

ایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پوسٹمارٹم میں بچی سے زیادتی ہونا ثابت ہوا ہے۔ ملزم بابر نے زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جائے گی۔

راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں نو سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کرنے پر لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین تھانہ سول لائنز کے باہر جمع ہوئے اور تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مزاحمت کی گئی ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری سر عام پھانسی دی جائے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پوسٹ مارٹم میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے ملزم نے دوران تفتیش زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں