کابل میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کے درالحکومت کابل میں دھاکے سے 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والے دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

رواں ماہ کے آغاز پر افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر تین خواتین صحافیوں کو قتل کر دیا تھا۔ تینوں خواتین مقامی ٹی وی چینل میں ملازمت کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے امن معاہدے کا مسودہ افغانستان کو پیش

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کا کہنا ہے کہ ان کے تین خواتین ورکرز کو دو علیحدہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ خواتین صحافیوں کو اس قت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹی وی اسٹیشن سے اپنے گھروں کو واپس جارہی تھیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ظالمے لطیفی نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ خواتین کارکنان پیدل گھروں کو جارہی تھیں تو اس وقت انہیں نشانہ بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں