کورونا ویکسین: امریکی کمپنی نے بچوں پر ٹرائل شروع کردیا


واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے۔ ویکسین امریکی کمپنی موڈرنا نے تیار کی ہے۔

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

مؤقر جریدے میڈیکل ایکسپریس کے مطابق بچوں پر کووڈ-19 ویکسین کا ٹرائل شروع کیا گیا ہے۔ ٹرائل کے پہلے مرحلے میں چھ ہزار 750 بچوں کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

موڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بینسل نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ہم ایم آر این اے 1273 کووڈ ویکسین کا ٹرائل امریکہ اور کینیڈا میں صحت مند بچوں سے شروع کررہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بالغ افراد کے مقابلے میں کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں جس کے نتیجے میں وائرس آگے پھیل سکتا ہے۔

کورونا: ماس ویکسینیشن سنٹر کیلئے اسپتالوں سے عملہ طلب

فائزر نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ پانچ سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں پر کووڈ ویکسین کی آزمائش کرے گی۔

آکسفرڈ نے بھی 6 سے 17 سال کی عمر کے بچوں میں ویکسین سے پیدا ہونے والے مدافعتی ردعمل کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

جانسن اینڈ جانسن بھی نومولود سے لے کر 18 سال تک کی عمر کے بچوں پر ایک سنگل ڈوز کووڈ ویکسین کی آزمائش کرنے کا ارادہ ظاہر کرچکی ہے۔

بھارت: مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین 81 فیصد کامیاب قرار

بالغ اور معمرافراد کے لیے تو کووڈ ویکسینز کو متعارف کرایا جاچکا ہے لیکن بچوں کے لیے ابھی کوئی تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں