اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سنتے آئے ہیں کہ ن لیگ اداروں پرحملہ آورہوئی لیکن آج پوری قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ اداروں پر حملہ آور کون ہے؟
ضمانت منسوخی کیس: مریم نواز سے جواب طلب
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اداروں پر تنقید کرتے تھے جب کہ حکومت نے حملہ کردیا۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اگرڈسکہ اورقومی اسمبلی میں آپ کوووٹ نہیں ملے تواس میں الیکشن کمیشن کا کیا قصور ہے؟
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ سمیت ہرضمنی الیکشن میں لوگوں نے آپ کومسترد کردیا۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ میں آپ کے ووٹ پورے نہیں ہوئے تو20 پریذائیڈنگ آفیسرز اغوا کرلیے۔
مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کے بجائے آپ نے ادارے پرحملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل پی ڈی ایم کا اجلاس ہو گا جب کہ آج ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔
کل لانگ مارچ کے بارے میں حتمی فیصلہ ہو گا، مولانا فضل الرحمان
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود عوام نے آپ کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم بڑے ایجنڈے پرمتحد ہے اوررہے گی۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ جو استعفوں پر نہیں مانتے ہیں ان کومنانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی بہت سی چیزیں مانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ نیب کو بھگت کر آئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جاوید لطیف کے لیے بھی سیاسی انتقام نئی بات نہیں ہے۔
شارٹ ٹائم کے لیے کرسی سنجرانی کو دلوائی گئی ہے، بلاول بھٹو
ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ اب جواب دینے کی باری عمران خان اوران کے حواریوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوخود نظرآرہا ہے کہ وہ ٹکنے والی نہیں ہے۔