چین کے خلاف مضبوط اتحاد: امریکی سیکریٹری دفاع کا دورہ ایشیا

امریکہ، روس کشیدگی بڑھ گئی: ماسکو نے نائب امریکی سفیر بیدخل کردیا

واشنگٹن: چین کے خلاف اتحاد کو مضبوط و قابل اعتماد بنانے کے لیے امریکہ کے سیکریٹری دفاع ایشیا کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی کابینہ میں شامل سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کا یہ پہلا دورہ ایشیا ہے۔

عراق میں مفادات کے دفاع میں حملہ کرنا پڑا تو کرینگے، امریکی سیکریٹری دفاع

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنی روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے اور چین کے خلاف قابل اعتماد دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ایشیا کا دورہ کررہے ہیں۔

امریکہ کے پہلے سیاہ فام سیکریٹری دفاع اپنے دورہ ایشیا میں جاپان، جنوبی کوریا اور بھارت جائیں گے جہاں وہ ان کی قیادتوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ جس وقت امریکہ مشرق وسطیٰ میں شدت پسندوں کے خلاف نبرد آزما تھا تو اس وقت چین اپنی فوجی و دفاعی صلاحتییں بڑھا رہا تھا۔

چین، یورپی یونین کا بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا: امریکہ پیچھے رہ گیا

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پاس چین یا کسی دوسرے ملک جس کی وجہ سے امریکہ کو خطرہ ہو، کے خلاف بھرپور اور قابل اعتماد دفاعی صلاحیت موجود ہو۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع کے ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کے دورے میں سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن بھی موجود ہوں گے۔

امریکہ کے سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ وہ اور انتھونی بلنکن اس بات کے خواہش مند ہیں کہ اتحاد کو مضبوط کیا جائے اور سامنے والے کے نکتہ نظر کو دیکھا وسمجھا جائے۔

امریکہ نے پاکستان کو گن شپ ہیلی کاپٹر کی فراہمی رکوا دی

دلچسپ امر ہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن 18 مارچ کو صدر جو بائیڈن کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جیک سولیوین کے ساتھ اینکریج میں ہوں گے جہاں ان کے چینی ہم منصب وانگ یی بھی موجود ہوں گے۔


متعلقہ خبریں