آئی سی سی : چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

آئی سی سی : چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو  مانو سواہنے کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

گوادر اسٹیڈیم سے دنیا حیران، آئی سی سی کا چیلنج

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کے خلاف تحققیات میں الزامات ثابت ہونے کے بعد انہیں جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے ذرائع سے بتایا ہے کہ آئی سی سی نے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کے خلاف الزامات کی نوعیت کے بارے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

بھارتی نژاد مانو سواہنے نے اپریل 2019 میں تین سالہ معاہدے کے تحت آئی سی سی میں بطور چیف ایگزیکٹو عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی سی سی میں کچھ فیصلوں اور عملے کے ساتھ نامناسب رویے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

شعیب اختر نے آئی سی سی کی ’ٹیمز آف ڈیکیڈ‘ کو آئی پی ایل ٹیم قرار دے دیا 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مونو سواہنے پر آسٹریلیا، انگلینڈ اور انڈیا کے بورڈ ممبران کے ساتھ مستقبل میں آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے بھی اختلاف پایا جاتا تھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کو آئی سی سی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مانو سوہنے کو جبری رخصت پر بھیجنے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مانو سواہنے بھارت کے کرکٹ نشریاتی ادارے ای ایس پی این سٹار نیٹ ورک کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں اور آئی سی سی نے اپنے ٹیلی ویژن ریونیو کو بڑھانے کے لیے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔

آئی سی سی کا حسن علی پر طنز، شائقین برہم

مانو سواہنے کے خلاف اس سے قبل بھی 2017 میں سنگاپور اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمٹ کمپلیکس میں بھی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہیں مستفی ہونا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں