اذان سمیع خان کے ’میں تیرا ‘ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

اذان سمیع خان کے ’میں تیرا ‘ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

فوٹو: فائل


معروف موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان کے پہلے سولو میوزک البم کے پہلے گانے ’میں تیرا‘ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ 

ہم میوزک کے بینر تلے ریلیز ہونے والے گانے ’میں تیرا‘ کو اب تک 50 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔

’میں تیرا ‘ کے بول اذان سمیع خان نے خود تحریر کیے ہیں جب کہ اس کی ویڈیو کے ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں۔

’میں تیرا‘ ایک رومانوی گانا ہے جس کی ویڈیو گانے کے مرکزی خیال پر ہی بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں اذان سمیع خان اور نئی ماڈل ماہین صدیقی کو ایک پریمی جوڑے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

پہلی سولو البم کے ٹائٹل ٹریک کے بارے میں گلوکار اذان سمیع کا کہنا ہے کہ یہ گانا میری ذاتی کہانی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کہ کوشش تھی کہ سننے والوں کو اپنی کہانی بتائی جائے اسی لیے اپنا سولو البم ریلیز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اذان سمیع خان کا سریلا گلدستہ تیار

گزشتہ دنوں ہم نیوز کے مارننگ شو مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اذان سمیع نے کہا کہ  فلم میوزک میں کرداروں کی کہانی بتائی جاتی ہے جبکہ اپنے البم کے گانوں میں اپنی زندگی سے واقعات بھی شامل کیے ہیں جنہیں میں نے اپنے لیے لکھا تھا۔

اذان سمیع خان کی البم ’میں تیرا‘ ہم نیوزک کے بینر تلے ریلیز کی جا رہی ہے۔ اس البم کے دیگر گانے رواں سال میں وقفے وقفے سے ہم نیٹ ورک کے پلیٹ فارمز پر ریلیز کیے جائیں گے۔

چند روز قبل موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے پہلے سولو میوزک البم کا کور اور ٹریک لسٹ ریلیز کیے تھے۔

ہم میوزک کے بینر تلے ریلیز ہونے والے اس البم کے ذریعے اذان اس مرتبہ مشہور فلمی گیتوں سے ہٹ کر مداحوں کو موسیقی کا منفرد تحفہ دینے جارہے ہیں۔

میوزک البم میں اذان نے صرف اپنی آواز کا جادو ہی نہیں جگایا بلکہ گیتوں کے بول ان کی زندگی سے جڑی سچی کہانیوں اور جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔

اذان سمیع خان نے اپنی البم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میوزک البم کو اپنی ذات سے جڑا رکھنا چاہتا تھا۔ البم کو اگر میری سوانح حیات کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے اتار چڑھاؤ پر مبنی اس البم میں کسی سے پہلی مرتبہ محبت ہونے، کسی کا چہرہ ایک نظر میں بھا جانے سے لے کر دل کے ٹوٹ جانے تک کے تمام مراحل کا احاطہ بذریعہ موسیقی اور دلکش شاعری  سے کیا گیا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ صرف یہی نہیں 9 گیتوں پر مشتمل ٹریک لسٹ میں موجود کچھ ایسا بھی ہے جو سننے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرلے گا۔ اذان نے اس البم کے لیے لیجنڈری گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ مشترکہ طور پر گیت ‘میری سجنا رے’ بھی ریکارڈ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرواز ہے جنون 40 سال بعد چین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

اذان سمیع خان نے بتایا کہ البم کی مکمل ٹریک لسٹ پر نظر ڈالیں تو ماہیا ، ڈھولنا،  میں تیرا،  جادوگری،  عاشقی،  تُو،  زما   اور ایک لمحہ نامی گیت اس میں شامل ہیں جبکہ اوریجنلز کے ساتھ ساتھ ایکوسٹک اور لائیو  انداز پرمبنی گیت بھی البم کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں