عمران خان نے دھونس اور زبردستی سے اعتماد کا ووٹ لیا، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان نے دھونس اور زبردستی سے اعتماد کا ووٹ لیا۔

مسلم لیگ(ن) کے مشاورتی اجلاس کے بعد مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ لاجز کو بنکر بنا دیا، ڈرون سے ارکانِ اسمبلی کی نگرانی کی گئی، دو ایم این ایز کو گولڑہ میں کنٹینر میں قید کیا گیا۔

مریم نواز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے واقعے پر برہم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں پرحملے کی بہت بڑی قیمت چکانا پڑے گی ۔ دو تھپڑ مارو گے تو جواب میں دس تھپڑ ماریں گے۔

ایوان میں دیئے گئے اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو ادھار چکانا آتا ہے۔اخلاق اور تہذیب کا بھاشن اپنے پاس رکھیں۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔پنجاب میں اگر کوئی اگلی حکومت آئے گی وہ مسلم لیگ ن کی ہو گی۔ ن لیگ چھوٹی نہیں بلکہ بڑی ریس کا گھوڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کامشاورتی اجلاس 6 گھنٹےسےزائدجاری رہا، جس میں لانگ مارچ کےحوالےسےمشاورت ہوئی۔


متعلقہ خبریں