سبی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 مزدور جاں بحق، 5 زخمی

سبی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 مزدور جاں بحق، 5 زخمی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بابر کچھ میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ پانچ زخمی ہیں۔

کوئٹہ: ڈی سی آفس کے سامنے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر سبی زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ سبی سے مزدور ایک عمارت کی تعمیر کے لیے جب ایک گاڑی میں بابر کچھ جارہے تھے کہ تو ان کی گاڑی سٹرک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

گاڑی کے ٹکرانے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت حیدر علی، عثمان، یوسف، محمد بشیر اور مظہر حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔

شام: کار بم دھماکہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچ مزدوروں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے چار مزدوروں کا تعلق ساہیوال اور چیچہ وطنی سے ہے۔ جاں بحق مزدوروں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پنجگور میں فٹبال گراؤنڈ کے قریب دھماکہ: 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

بارودی سرنگ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو لیویز اور دیگر متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے گھیر لیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے اپنی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں