صبا قمر کا شاعرانہ انداز


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے شاعرانہ انداز اپنا لیا ہے۔

خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں” سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کو روزانہ پھول بھیجنے والے کی تلاش 

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مات‘ اور ’ڈائجسٹ رائٹر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شاعرانہ انداز اپنایا۔

صبا قمر نے انسٹا پوسٹ میں اپنی تصویر کے ساتھ پنجابی صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے اشعار شیئر کیے۔

View this post on Instagram

 

A post shared by ???? ????? (@sabaqamarzaman)

اداکارہ نے تحریر کیا ’بلھے شاہ زہر دیکھ کے پیتا تے کی پیتا، عشق سوچ كے کیتا تے کی کیتا، دِل دے كے دِل لین دی آس رکھی، پیار ایہو جیا کیتا تے کی کیتا‘۔

صبا قمر کے شاعرانہ انداز کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں