زلمی کا حصہ بننے کے بعد ’حلیمہ سلطان‘ کی پہلی ٹوئٹ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ بننے کے بعد ترکش ڈرامے ارطغرل کی ’ حلیمہ سلطان ‘ اسری بلجک نے مداحوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب سے میں پشاور زلمی فیملی کا حصہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کے ساتھ مل کر ٹیم کو اسپورٹ کرنے پر فخر ہے۔

’حلیمہ سلطان‘ پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

یاد رہے کہ گزشتہ روز  سپر اسٹار اسری بلجک نے پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔

پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں  اسری’ بلجک کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا تھا۔

ہانیہ عامر پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماہرہ خان  بھی پشاور زلمی کا حصہ بن چکی ہیں۔

پشاور زلمی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ہانیہ عامر کو برانڈ ایمبسڈر مقرر کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔


متعلقہ خبریں