سی ٹی ڈی کی کارروائی: پڑوسی ملک کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی: پڑوسی ملک کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

سکھر: سی ٹی ڈی نے بروقت کاررائی کرتے ہوئے پڑسی ملک کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

ہم نیوز نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد نے پڑوسی ملک سے تربیت حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جسے ممکنہ دہشت گردی کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا۔

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

ہم نیوز نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ کراچی میں رینجرز پر حملوں سمیت دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے پڑوسی ملک سے تربیت حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے سرکاری اسلحہ میں خردبرد کا انکشاف

ہم نیوز نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں