سوزوکی کی سب سے طاقتور بائیک متعارف


سوزوکی نے سب سے طاقتور بائیک ہایابوسا کا تھرڈ جنریشن ماڈل 2022 متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بائیک کے فرنٹ پر ایل ای ڈی ہیڈلائٹ موجود ہے جبکہ ٹرن سگنلز کے لیے بلٹ ان پوزیشن لائٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 187.7 ہارس پاور سے لیس ہیوی بائیک میں 6 اسپیڈ ٹرانسمیشنز موجود ہیں۔

264 کلوگرام وزنی بائیک ایک لیٹر پٹرول پر لگ بھگ 15 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سوزوکی موٹر کارپوریشن کی جانب سے نئے ماڈل کو 5 فروری کو متعارف کرایا گیا جس کی قیمت تیس لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں