کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، لڑکا اور لڑکی جاں بحق

edhi

کراچی: شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان لڑکا اور ایک لڑکی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ شہر کے پوش علاقے بوٹ بیسن میں پیش آیا ہے۔

کراچی:کم سن لڑکوں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ بوٹ بیسن کے قریب ایک گلی میں کی گئی جہاں سے پولیس کو پستول کے چھ خول ملے ہیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول گمبٹ کا رہائشی تھا اور ہجرت کالونی کراچی میں قیام پذیر تھا۔ گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

کراچی کے نوجوانوں میں گھڑ سواری کا بڑھتا رجحان

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے لڑکا اور لڑکی موٹرسائیکل پہ سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد گاڑی میں سوار تھے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے۔ امدادی اداروں کے رضاکاروں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں جناح اسپتال منتقل کردی ہیں۔

کراچی کے پل جہاں کسی بھی وقت حادثہ ممکن ہے

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ مقتولین کو تین تین گولیاں سر اور سینے پر لگی ہیں۔ مقتولین کی عمریں 25 اور 26 سال بتائی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں