سہیلیوں پر فائرنگ کرنے والی ملزمہ زہریلی گولیاں کھانے سے ہلاک

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


فیصل آباد: فیصل آباد کے نواحی علاقے ساہیاں والہ میں  لڑکی نے اپنی سہیلیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ “ن” نے اپنے گھر کی چھت سے اپنی سہیلیوں پر فائرنگ کردی، جس سے اس کی ایک سہیلی ہلاک جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ساہیوال: مہندی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد زخمی 

پولیس کے مطابق سہیلیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد ملزمہ نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ جس پر اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زہریلی گولیاں کھانےوالی ملزمہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں