پاکستان، جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ میچ، راولپنڈی کیلئے ٹریفک پلان جاری


راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق میچ کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر ڈبل روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا جب کہ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ سے آئی جے پی روڈ پر موڑا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق فیض آباد سے آنے والی ٹریفک کو مری روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

2007 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ میں بال پکر بنا، بابر اعظم

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے 303 اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ چار فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں