شاہ کوٹ میں 4 خواتین قتل، ملزم فرار


ننکانہ: پنجاب کے علاقے شاہ کوٹ میں 4 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔

پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ کے علاقے بسم اللہ کالونی میں قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی والدہ، بیوی، ہمشیرہ اور بھابی کو قتل کیا ہے۔ ملزم نے تمام خواتین کو تیز دھار آلے کے ذریعے قتل کیا۔ پولیس نے علاقے میں ملزم کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب چندر روز قبل ملتان میں مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرنے والے معروف ماہر نفسیات کے بھائی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔

پولیس نے گھر سے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سلیم کی موت حادثاتی ہے یا قتل کرکے آگ لگائی گئی اس معاملے پر ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان: مبینہ طورپر بیٹی کوقتل کرکے خودکشی کرنیوالے ڈاکٹر کے بھائی کی پراسرار موت

ہم نیوز کو پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر محب کی ہلاکت کا واقعہ خود کشی ہے یا حادثہ، اس کی تصدیق پوسٹ مارٹم کے بعد ممکن ہوگی۔

پولیس نے ڈاکٹر محب کی اہلیہ کی مدعیت میں واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔

 


متعلقہ خبریں