مریم نواز انڈر کور پی ٹی آئی ایجنٹ ہیں، حکومتی رہنما

آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حکومتی رہنماؤں نے مریم نواز کو انڈر کور پی ٹی آئی ایجنٹ قرار دے دیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، براڈ شیٹ، قبضہ مافیا سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کو کشمیری چائے اور مولانا کو حلوہ پیش کرونگا، شیخ رشید

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتی رہنماؤں نے مریم نواز کو انڈر کور پی ٹی آئی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ایسی ایسی باتیں بتا رہی ہیں جن کا ہمیں علم ہی نہیں تھا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2017، 18 کا ڈیٹا حاصل کیا، جب یہ اردو ترجمہ کروائیں گے انہیں پتہ چل جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر پنجاب حکومت کو شاباش بھی دی۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کچھ بھی کر لیں، عمران خان پاکستان پر اللہ کا احسان ہے: شہباز گل

انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر سے ایک ارب روپے سے زائد کا قبضہ واگزار کروایا۔ اجلاس کے دوران شہباز گل نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر ترجمانوں کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں براڈشیٹ کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے، وہ اچھی شہرت والے جج ہیں۔


متعلقہ خبریں