پنجاب:185 ارب کی زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوائیں، وزیراعلیٰ


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں 185 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوا چکے ہیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب کا انوکھا کارنامہ

ہم نیوز کے مطاب پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوا کر قانونی کارروائی شروع کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ یہ آپریشن آئندہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ریاست کے ملکیتی اثاثوں کو ہڑپ کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔


متعلقہ خبریں