جنوبی افریقہ کیخلاف17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

فائل فوٹو


پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم میں اظہرعلی، عمران بٹ، بابراعظم،عابدعلی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان ، سرفرازاحمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں  قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

بیس رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل باقی تینوں کرکٹرز قومی اسکواڈ کے ہمراہ ہی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف خراب کارکردگی دکھانے پر شان مسعود، نسیم شاہ، محمد عباس، ظفر گوہر اور حارث سہیل کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا ہے۔ پہلا میچ26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

پاکستان کی قیادت مڈل آرڈر بیٹسمین بابراعظم اور جنوبی افریقہ کی کپتانی وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں۔

دوسری جانب پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں