خراب کارکردگی، نسیم شاہ نے غلطی تسلیم کرلی


قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی غلطیاں تسلیم کر لی ہیں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ میں ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا، میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت سیکھا۔

فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ ‏ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے، باؤلنگ کرنی ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کیچز ڈراپ ہونے کا دکھ ہوا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ نو بالز ہونے سے اعتماد میں کمی آتی ہے۔زیادہ زور لگانے کی وجہ سے بھی نو بالز ہوئیں۔ پریکٹس میچز میں نو بال نہیں ہوئے۔  کوشش ہو گی کہ آئندہ نوبالز پر قابو پائیں۔

خیال رہے کہ دوسری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی اپنی پہلی اننگز659رنزبا کر ڈیکلئیر کی ہے۔  پاکستانی  فیلڈرز کیویزکپتان کین ولیمسن پر مہربان رہے اورکیچز ڈراپ کرکے  کئی  چانس دیئے۔

حریف ٹیم کے کپتان  پاکستانی  بالرز پر بھاری ثابت ہوئے اور انہوں نے238 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہینری نکولز نے بھی پاکستانی بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور157 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے   ڈیرل  مچل نے  ٹیسٹ میچ کو ون ڈے بنا دیا۔ انہوں نے دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔


متعلقہ خبریں