بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی، بلاول کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت


کراچی: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جسمانی طور پر وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں مگر کارکنان کے لیے رہنمائی کرنے والی روشنی کی صورت میں موجود ہیں۔

بلاول نے کہا کہ بینظیر بیٹی، بہن، اہلیہ، والدہ اور دلوں پر راج کرنے والی ایک رول ماڈل رہیں، ان کا جانی نقصان تاریخ صدیوں تک محسوس کرے گی۔

بے نظیر بھٹو کے قتل کا معمہ 13 برس بعد بھی حل نہ ہو سکا

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف خواتین کو متاثر کیا بلکہ قوم کو بھی متحد کیا، وہ جمہوریت کی بحالی، انسانی حقوق کی جدوجہد میں پیش پیش رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا وژن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی شکل میں زندہ ہے۔


متعلقہ خبریں