سندھ کے تعلیمی ادارے جنوری میں بھی بند رہنے کا امکان


کراچی: سندھ کے تعلیمی ادارے جنوری میں بھی بند رہنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال سے لگتا ہے جنوری میں اسکول نہیں کھلیں گے، جب سکول کھلیں گے تو سب کچھ تبدیل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ واضح کر دوں کہ اس بار بغیر امتحان کسی کو پاس نہیں کریں گے۔

کورونا: 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ 23 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے ایک مہینہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے اعلان کیا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے  آن لائن  کلاسز  کا انعقاد کریں گے اور 11 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں