فیس بک اور ایپل آمنے سامنے آگئے

فیس بک اور ایپل آمنے سامنے آگئے

فائل فوٹو


دنیا کی دو بڑی کمپنیاں فیس بک اور ایپل آمنے سامنے آگئے ہیں۔ فیس بک نے اشتہاری مہم میں ایپل کی پرائیوسی میں تبدیلیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ نئی پالیسیوں کے تحت چھوٹے کاروبار تباہ ہو جائیں گے اور ان کی فروخت میں 60 فیصد کمی آئے گی۔

سوشل میڈیا کمپنی نے ایپل کے خلاف پورے صفحے کے اخبارات کے اشتہاروں کی سیریز جاری کی ہے۔

ایپل کی نئی پالیسیوں کے تحت ایپس کو اشتہاری مقاصد کے لیے صارفین کو ٹریک کرنے کے لیے ان کی اجازت کی ضرورت ہو گی۔

سوشل میڈیا کمپنی فیس بک جس کی زیادہ تر آمدنی کا ذریعہ اشتہارات ہیں، نےاگشت میں خبردار کیا تھا کہ ایپل کی تبدیلیوں سے کاروبار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایپل نے اپنی نئی پالیسیوں کا اعلان جون میں کیا تھا کہ لیکن اس میں2021 تک تاخیر کی گئی۔ ایپل کا ماننا ہے کہ اپنی معلومات کا تحفظ صارفین کا بنیادی حق ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ایپل کی نئی پالیسی پر چھوٹا کاروبار کرنے والوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ نئی پالیسی سے کاروباری افراد کی ذاتی نوعیت کے اشتہارات چلانے اور ان کو مؤثر طریقے سے صارفین تک پہنچنے کی صلاحیت محدود ہوجائے گی۔ یہ تبدیلیاں چھوٹے کاروبار کیلئے تباہ کن ثابت ہوں گی۔


متعلقہ خبریں