لنکا پریمیئر لیگ: جافنا اسٹالینز پہلا چیمپئن بن گیا

لنکا پریمیئر لیگ: جافنا اسٹالینز پہلا چیمپئن بن گیا

کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں جافنا اسٹا لینز نے گال گلیڈی ایٹرزکو شکست دے ٹرافی اپنے نام کرلیا۔ جافنا اسٹا لینز لنکا پریمیئر لیگ کا پہلا چیمپئن بن گیا۔

لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں جافنا اسٹالینز نے اپنے حریف گال گلیڈی ایٹرز کو 53 رنز سے ہرا دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی  کرنے والے شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ  کے میچز چھوڑ کر پاکستان واپس آگئے تھے۔

مزید پڑھیں: معین خان کے بیٹے اعظم خان غیر ملکی لیگ کا حصہ بن گئے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر فوری طور پر گھر جانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی لنکا پریمیئرلیگ میں اپنی ٹیم کوجوائن کروں گا۔ تاہم شاہد افریدی اپنی ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے تھے۔


متعلقہ خبریں