آرمی چیف کا اے ایس ایف اہلکاروں کی ٹریننگ پر اطمینان کا اظہار

آرمی چیف کا اے ایس ایف اہلکاروں کی تربیت پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوی ایشن سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آرمی چیف نے خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا جہ اے ایس ایف کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن میں بہتری ہوگی۔

آرمی چیف نے اے ایس ایف میں خواتین کی شمولیت کو سراہا۔ آرمی چیف نے کامیاب اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور پاس آؤٹ کرنے والے اہلکاروں میں اعزازات بھی تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق اے ایس ایف اکیڈمی آمد پرڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ظفر الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈکوارٹرز سندھ کا بھی دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل عمر بخاری نے آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی کا امن لوٹانے پر سندھ رینجرز کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

 


متعلقہ خبریں