لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی منظوری کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو لاہور میں 13 دسمبر کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم جلسہ کے حوالے سے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان میں تیرہ دسمبر سے متعلق تھریٹ الرٹس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اپوزیشن کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے، شیخ رشید کا اپوزیشن کو پیغام
صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جب کہ مینار پاکستان کو جانے والے راستے بند نہیں کئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر بہت ضروری ہوں تو صرف دو مقامات پر کنٹینرز کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔
پی ڈی ایم جماعتوں کے ارکان اسمبلی 31 دسمبر تک استعفے جمع کرائیں گے، بلاول
محکمہ داخلہ پنجاب انٹرنل سیکیورٹی ونگ نے اجلاس کے میٹنگ منٹس تیار کر کے وزیراعظم آفس بھی بھیجوا دئیے ہیں۔