بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف، مسلح افواج الرٹ

بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف، مسلح افواج الرٹ

فائل فوٹو


نام نہاد جمہوریت بھارت ایک بار پھر خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے اور بارڈر پر فالس فلیگ آپریشن کی تیاروں میں مصروف ہے۔

لداخ اوردوکلم میں ہزیمت کے بعد بھارت پراندورنی وبیرونی دباؤ بھی بڑھ گیا ہے جس توجہ ہٹانے کیلئے ایک بار پھر جھوٹے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بھارت کسانوں کےاحتجاج اور کشمیرمیں مظالم سےنظرہٹانےکی کوشش میں مصروف ہے۔ عالمی میڈیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کسان تحریک سے خالصتان تحریک کو ابھرنے سے روکنے کیلئے بھارت شر انگیزی کی تیاری کر رہا ہے۔  بھارت بارڈر ایکشن یاسرجیکل سٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے۔

پاکستان: بھارتی وزارت خارجہ اور میڈیا کے من گھڑت دعوے مسترد

سال 2016 میں بھی بھارت نےناکام سرجیکل سٹرائیکس کادعویٰ کیا تھا۔ 26 فروری 2019 کوبھی بھارت نےناکام آپریشن کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ نے گزشتہ ماہ بھی خبردار کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کے ایسے اقدامات کے حوالے سے پہلے ہی سے آگاہ کر رکھا ہے۔

زاہد حفیظ چودھری نے کہا تھا کہ بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں۔ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ بھارتی اقدامات سے خطے کا امن داؤ پر لگ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں